🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. قَوْلُهُ تَعَالَى : ﴿إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ ﴾
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک شراب اور جوا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10987
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ الَّتِي فِي الْقُرْآنِ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ قَالَ: هِيَ فِي التَّوْرَاةِ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْزَلَ الْحَقَّ لِيُذْهِبَ بِهِ الْبَاطِلَ، وَيُبْطِلَ بِهِ اللَّعِبَ وَالْكِنَّارَاتِ وَالزَّمَّارَاتِ وَالزِّفْنَ وَالْمَعَازِفَ وَالْمَزَاهِرَ وَالسِّعْرَ، وَأَقْسَمَ رَبِّي بِيَمِينٍ لَا يَشْرَبُهَا عَبْدٌ بَعْدَ مَا حَرَّمْتُهَا إِلَّا أَعْطَشَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَدَعُهَا بَعْدَ مَا حَرَّمْتُهَا إِلَّا سَقَيْتُهُ بِحَظِيرِ الْقُدْسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي آخِرِ حَدِيثٍ صَحِيحٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ آیت قرآن میں موجود ہے۔ ”اے ایمان والو! بے شک شراب اور جوا اور بت اور فال کے تیر شیطان کے عمل سے تعلق رکھنے والی ناپاک چیزیں ہیں تم ان سے اجتناب کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ“۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت تورات میں بھی تھی اللہ تعالیٰ نے حق کو نازل کیا تاکہ اس کے ذریعے باطل کو ختم کر دے اور اس کے ذریعے لعب، کنارات (طنبورہ یا کھیلنے کی لکڑیاں) مزامیر، رقص، آلات موسیقی، شاعری کو کالعدم قرار دے دیں اور میرے پروردگار نے یہ قسم اٹھائی ہے کہ میں نے جب ان کو حرام قرار دے دیا تو اس کے بعد جو بھی بندہ اس کو پیئے گا، تو میں قیامت کے دن اس کو پیاسا رکھوں گا اور جب میں نے اسے حرام قرار دے دیا تو اس کے بعد جو بھی بندہ اسے ترک کیے رکھے گا۔ میں اسے حظیرة القدس میں سے پلاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے صحیح حدیث کے آخر میں نقل کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں ہے (ارشاد باری تعالی ہے:) ”بے شک ہم نے تمہیں گواہ بنا کے بھیجا ہے“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10987]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10987 in Urdu