الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان میں سے گواہ اس کی تلاوت کرے گا“
حدیث نمبر: 11076
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: إِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ فِي قَوْلِ اللَّهِ - جَلَّ ذِكْرُهُ -:" وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ" أَنَّكَ أَنْتَ التَّالِي؟ فَقَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، وَلَكِنَّهُ لِسَانُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلَجٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
محمد بن علی بن ابوطالب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا لوگ یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے مراد آپ ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور ان میں سے ایک گواہ اس کی تلاوت کرے گا“۔ تو تلاوت کرنے والے فرد آپ ہیں تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ وہ میں ہوتا لیکن اس سے مراد سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی زبان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11076]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11076]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11076 in Urdu