🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
175. قَوْلُهُ تَعَالَى : اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ وَغَيْرُ ذَلِكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم اپنے آقا کے سامنے میرا ذکر کرنا اور دیگر کا بیان“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11087
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَجِبْتُ لِصَبْرِ أَخِي يُوسُفَ وَكَرَمِهِ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، حَيْثُ أُرْسِلَ إِلَيْهِ لِيُسْتَفْتَى فِي الرُّؤْيَا، وَلَوْ كُنْتُ أَنَا لَمْ أَفْعَلْ حَتَّى أَخْرُجَ. وَعَجِبْتُ لِصَبْرِهِ وَكَرَمِهِ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ حَتَّى أُتِيَ لِيُخْرَجَ، فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى أَخْبَرَهُمْ بِعُذْرِهِ، وَلَوْ كُنْتُ أَنَا لَبَادَرْتُ الْبَابَ، وَلَوْلَا الْكَلِمَةُ لَمَا لَبِثَ فِي السِّجْنِ حَيْثُ يَبْتَغِي [ الْفَرَجَ ] مِنْ عَبْدٍ غَيْرِ اللَّهِ، قَوْلُهُ:" اذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ الْمَكِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اپنے بھائی سیدنا یوسف علیہ السلام کے صبر اور ان کے اخلاق پر حیرانگی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے جب ان کی طرف پیغام بھیجا گیا تاکہ خواب کی تعبیر بیان کی جائے تو اگر وہاں میں ہوتا میں نے یہ کام اس وقت تک نہیں کرنا تھا جب تک مجھے پہلے باہر نہ نکالا جاتا اور میں ان کے صبر اور اخلاق پر حیران ہوتا ہوں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے جب انہیں باہر لے جانے کے لئے پیغام آیا، تو وہ نہیں نکلے جب تک انہوں نے اپنے بے گناہ ہونے کے بارے میں انہیں بتا نہیں دیا حالانکہ اگر میں ہوتا تو میں دروازے کی طرف لپکتا اور اگر وہ کلمہ نہ ہوتا تو وہ قید خانے میں ہی ٹھہرے رہتے جب انہوں نے اللہ کے علاوہ ایک بندے سے کشادگی چاہی تھی اور یہ کہا: تھا: ”تم اپنے آقا کے سامنے میرا ذکر کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید قرشی مکی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11087]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11640)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11640»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 11087 in Urdu