الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
181. قَوْلُهُ تَعَالَى : يَمْحُوا اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے برقرار رکھتا ہے“
حدیث نمبر: 11094
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"" يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ" إِلَّا الشِّقْوَةَ وَالسَّعَادَةَ وَالْحَيَاةَ وَالْمَوْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ غَيْرِ تَعَمُّدِ كَذِبٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ارشاد باری تعالی ہے:) ”اللہ تعالیٰ جس چیز کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) البتہ بد نصیبی، خوش نصیبی، زندگی اور موت کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ وہ جان بوجھ کر غلط بیانی نہیں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11094]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ وہ جان بوجھ کر غلط بیانی نہیں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11094]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9468»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11094 in Urdu