الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
185. قَوْلُهُ تَعَالَى : كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پاکیزہ درخت کی مانند“
حدیث نمبر: 11098
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ قَالَ:" هِيَ الَّتِي لَا تَنْفُضُ وَرَقَهَا [ وَظَنَنْتُ أَنَّهَا النَّخْلَةُ ] ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پاکیزہ درخت کی مانند“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) اس سے مراد وہ درخت ہے جس کے پتے نہیں جھڑتے ہیں (راوی کہتے ہیں:) میرا خیال ہے اس سے مراد کھجور کا درخت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے لیکن وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11098]

تخریج الحدیث: «أخرجه احمد فى مسند ()، أخرجه مسند أحمد برقم: 5615، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 282، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11098 in Urdu