الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. 29 - 16 - سُورَةُ الْحِجْرِ
سورت حجر کا بیان جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ (دنیا میں) مسلمان ہوتے“
حدیث نمبر: 11105
وَعَنْ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى صَاحِبِ الْعَصَبِ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا غَالِبٍ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" نَزَلَتْ فِي الْخَوَارِجِ حِينَ رَأَوْا تَجَاوُزَ اللَّهِ عَنِ الْمُسْلِمِينَ وَعَنِ الْأَئِمَّةِ وَالْجَمَاعَةِ، قَالُوا: يَا لَيْتَنَا كُنَّا مُسْلِمِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَزَكَرِيَّا وَالرَّاوِي عَنْهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
زکریا بن یحیی بیان کرتے ہیں: میں نے ابوغالب سے اللہ تعالٰی کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جن لوگوں نے کفر کیا وہ یہ آرزو کریں گے کہ کاش وہ مسلمان ہوتے“۔ تو ابوغالب نے بتایا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ آیت خوارج کے بارے میں نازل ہوئی ہے جب وہ لوگ یہ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں، ان کے حکمرانوں اور ان کی جماعت سے درگزر کیا ہے، تو وہ یہ کہیں گے کہ کاش ہم بھی مسلمان ہوتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زکریا نامی شخص اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11105]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے زکریا نامی شخص اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11105]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8048»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11105 in Urdu