الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ الْوُضُوءِ .
وضو کے وقت بسم اللہ پڑھ لینا
حدیث نمبر: 1111
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ يَقُومُ لِلْوُضُوءِ يُكْفِئُ الْإِنَاءَ، فَيُسَمِّي اللَّهَ - تَعَالَى - ثُمَّ يُسْبِغُ الْوُضُوءَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ: إِذَا بَدَأَ بِالْوُضُوءِ سَمَّى. وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ: إِذَا بَدَأَ بِالْوُضُوءِ سَمَّى. وَمَدَارُ الْحَدِيثَيْنِ عَلَى حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کے لئے اُٹھتے تھے، تو برتن انڈیل (کر پہلے ہاتھ دھوتے) تھے، بسم اللہ پڑھتے تھے اور پھر اچھی طرح وضو کرتے تھے۔ یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کا آغاز کرتے، تو پہلے بسم اللہ پڑھ لیتے تھے۔ ان دونوں احادیث کا مدار حارثہ بن محمد نامی راوی پر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1111]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1111 in Urdu