الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
205. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب تم قرآن میں صرف اپنے پروردگار کا ذکر کرتے ہو“
حدیث نمبر: 11127
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَإِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِي الْقُرْآنِ وَحْدَهُ وَلَّوْا عَلَى أَدْبَارِهِمْ نُفُورًا قَالَ: الشَّيَاطِينُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ الْمُسَيَّبِ. قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: صُوَيْلِحٌ وَضَعَّفَهُ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَا تَحِلُّ الرِّوَايَةُ عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جب تم قرآن میں صرف اپنے پروردگار کا ذکر کرتے ہو، تو وہ متنفر ہو کر پیٹھ پھیر کر مڑ جاتے ہیں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی شیاطین ایسا کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی روح بن مسیب ہے یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ کم درجہ کا صالح ہے۔ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان کہتے ہیں: اس نے روایات حاصل کرنا حلال نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11127]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12802)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11127 in Urdu