الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
207. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور رات کے کسی حصے میں تہجد پڑھو یہ تمہارے لیے اضافی ہے“
حدیث نمبر: 11132
وَفِي رِوَايَةٍ: سَأَلْتُ أَبَا أُمَامَةَ عَنِ النَّافِلَةِ، قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَافِلَةً، وَلَكُمْ فَضِيلَةً. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا شَهْرٌ وَفِي الْآخَرِ أَبُو غَالِبٍ، وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ لَا يَضُرُّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے اضافی کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اضافی تھی اور تمہارے لئے یہ فضیلت کا باعث ہے (یعنی مستحب ہے)۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی شہر ہے، اور دوسری سند میں ایک راوی ابوغالب ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، اور ان دونوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11132]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (255/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11132 in Urdu