🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
239. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11185
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَمَنْ يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ قَالَ: مَنْ هَمَّ بِخَطِيئَةٍ يَعْمَلُهَا فِي سِوَى الْبَيْتِ لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ حَتَّى يَعْمَلَهَا، وَمِنْ هَمَّ بِخَطِيئَةٍ يَعْمَلُهَا فِي الْبَيْتِ لَمْ يُمِتْهُ اللَّهُ حَتَّى يُذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جو شخص اس میں ظلم کے ہمراہ الحاد کا ارادہ کرے گا ہم اسے دردناک عذاب چکھائیں گے“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص کسی گناہ کا ارادہ کرے جسے وہ بیت اللہ کے علاوہ کہیں، اور سر انجام دینا چاہتا ہو، تو اس کے خلاف وہ گناہ اس وقت تک نوٹ نہیں ہو گا جب تک وہ اس گناہ کا ارتکاب نہیں کر لے گا اور جو شخص کسی ایسے گناہ کا ارادہ کرے جسے وہ بیت اللہ میں سر انجام دینا چاہتا ہو (یعنی حرم کی حدود میں سر انجام دینا چاہتا ہو) تو اللہ تعالیٰ دنیا میں اسے اس وقت تک موت نہیں دے گا جب تک اسے درد ناک عذاب نہیں چکھا دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11185]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9078)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 11185 in Urdu