🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
247. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”جو لوگ پاک دامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11194
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَهُوَ سَيِّدُ الْأَنْصَارِ: أَهَكَذَا أُنْزِلَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَا تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ سَيِّدُكُمْ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا تَلُمْهُ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ غَيُورٌ، وَاللَّهِ مَا تَزَوَّجَ امْرَأَةً قَطُّ إِلَّا بِكْرًا، وَلَا طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ قَطُّ فَاجْتَرَأَ رَجُلٌ مِنَّا عَلَى أَنْ يَتَزَوَّجَهَا مِنْ شِدَّةِ غَيْرَتِهِ. فَقَالَ سَعْدٌ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّهَا حَقٌّ، وَأَنَّهَا مِنَ اللَّهِ، وَلَكِنِّي تَعَجَّبْتُ أَنْ لَوْ وَجَدْتُ لَكَاعًا قَدْ تَفَخَّذَهَا رَجُلٌ لَمْ يَكُنْ لِي أَنْ أُهَيِّجَهُ وَلَا أُحَرِّكَهُ حَتَّى آتِيَ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ، وَاللَّهِ لَا آتِي بِهِمْ حَتَّى يَقْضِيَ حَاجَتَهُ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جو پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں، اور پھر چار گواہ نہیں لے کر آتے تو تم انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرنا“۔ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ جو انصار کے سردار تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ کیا تم سن نہیں رہے ہو تمہارا سردار کیا کہہ رہا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ انہیں کچھ نہ کہیں کیونکہ یہ ایک غیرت مند شخص ہیں اللہ کی قسم! انہوں نے ہمیشہ کسی کنواری خاتون کے ساتھ ہی شادی کی ہے، اور جب بھی انہوں نے اپنی کسی اہلیہ کو طلاق دی تو ہم میں سے کسی شخص کی یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ اس خاتون کے ساتھ شادی کرے اس کی وجہ ان کی غیرت کی شدت ہے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں یہ بات جانتا ہوں کہ یہ بات حق ہے، اور یہ اللہ کی طرف سے ہے لیکن مجھے اس بات پر حیرت ہوئی کہ اگر میں کسی شخص کو پاتا ہوں کہ وہ میری بیوی کے پاس پہنچ چکا ہے، اور پھر میں اسے نہ چھیڑ سکتا ہوں اور نہ ہلا سکتا ہوں پہلے مجھے چار گواہ لانے پڑیں گے اللہ کی قسم! جب تک میں گواہ ڈھونڈ کے لاؤں گا اتنی دیر میں وہ اپنا کام پورا کر چکا ہو گا۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11194]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (238/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11194 in Urdu