الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
249. تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ
واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11210
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ حَلَفَ أَنْ لَا يَنْفَعَ يَتِيمًا كَانَ فِي حَجْرِهِ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ: وَهُوَ مِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَةَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُطَّلِبِ أَشَاعَ ذَلِكَ، فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: بَلَى أَنَا أُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لِي، وَأَكُونَ لِلْيَتَامَى خَيْرَ مَا كُنْتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْهُ ضَعِيفٍ. وَرَوَى نَحْوَهُ عَنْ قَتَادَةَ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَرَوَى نَحْوَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَبِي بَكْرٍ:" أَلَا تُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكَ؟"، قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَاعْفُ وَاصْفَحْ"، قَالَ: قَدْ عَفَوْتُ وَصَفَحْتُ، لَا أَمْنَعُهُ مَعْرُوفًا بَعْدَ الْيَوْمِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
مجاہد، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تم میں سے فضیلت والے اور گنجائش والے لوگ یہ قسم نہ اُٹھائیں“ مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ قسم اٹھائی تھی کہ وہ اپنے زیر پرورش یتیم شخص کو کوئی نفع نہیں پہنچائیں گے۔ عبدالملک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: وہ صاحب سیدنا مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب تھے، جنہوں نے اس بات کو پھیلایا تھا، جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کیا تم لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری مغفرت کرے اور اب میں یتیموں کے حق میں پہلے سے زیادہ بہتر ہو جاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے جو سند ضعیف ہے، اور اس کی مانند ایک روایت قتادہ کے حوالے سے بھی نقل کی ہے، جس کی سند عمدہ ہے، اس کی مانند روایت انہوں نے سعید بن جبیر کے حوالے سے نقل کی ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کیا تم یہ بات پسند نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کر دے؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم معاف کرو اور درگزر سے کام لو! تو انہوں نے عرض کی: میں نے معاف کیا اور درگزر سے کام لیا، اب میں آج کے بعد، اُس کے ساتھ کی جانے والی کوئی بھلائی نہیں روکوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11210]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11210 in Urdu