الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
حدیث نمبر: 1125
وَعَنْ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَهُوَ يَتَفَلَّى فِي الْمَسْجِدِ وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِي الْحَصَى، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، إِنَّ رَجُلًا حَدَّثَنِي عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ؛ غَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَفْرُوضَةِ - غَفَرَ اللَّهُ لَهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَا مَشَتْ رِجْلَاهُ، وَقَبَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ، وَسَمِعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ، وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسَهُ مِنْ سُوءٍ". قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَا أُحْصِيهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو مُسْلِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِثِقَةٍ وَلَا جَرْحٍ، غَيْرَ أَنَّ الْحَاكِمَ ذَكَرَهُ فِي الْكُنَى، وَقَالَ: رَوَى عَنْهُ أَبُو حَازِمٍ. وَهُنَا رَوَى عَنْهُ أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. وَكَذَلِكَ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ.

ابومسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے جوئیں نکال رہے تھے اور جوؤں کو کنکریوں میں دفن کر دیتے تھے، میں نے کہا: اے سیدنا ابوامامہ! ایک شخص نے مجھے آپ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے، اپنے دونوں بازؤں اور چہرے کو دھوئے، اپنے سر اور کانوں پر مسح کرے پھر فرض نماز کی ادائیگی کے لئے کھڑا ہو جائے، تو اللہ تعالی اس شخص کے اس دن کے ان گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، جن کے لیے وہ اپنے قدموں پر چل کر گیا، جنہیں اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے کیا، جنہیں اس کے کانوں نے سنا، یا جنہیں اس کی آنکھوں نے دیکھا، جو اس نے برا سوچا (اس کے اس دن کے، ایسے تمام گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے)۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے یہ بات اللہ کے نبی کی زبانی اتنی مرتبہ سنی ہے، جسے میں شمار نہیں کر سکتا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومسلم ہے، میں نے کسی کو اس راوی کے حالات توثیق یا جرح کے ہمراہ ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، البتہ امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کنیت سے متعلق باب میں کیا ہے اور یہ بات بیان کی ہے: ابوحازم نے اس سے روایت نقل کی ہے، جبکہ یہاں جو روایت مذکور ہے، وہ ابان بن عبداللہ نے اس سے نقل کی ہے، ابن ابوحاتم نے بھی اسی طرح اس کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1125]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21769، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8032»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1125 in Urdu