الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
273. قَوْلُهُ تَعَالَى : فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرو! جب تم لوگ شام کرو اور جب تم لوگ صبح کرو“
حدیث نمبر: 11262
عَنْ أَبِي رَزِينٍ قَالَ: خَاصَمَ نَافِعُ بْنُ الْأَزْرَقِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: تَجِدُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَرَأَ عَلَيْهِ: فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ، الْمَغْرِبَ، وَحِينَ تُصْبِحُونَ، الصُّبْحَ، وَعَشِيًّا، الْعَصْرَ، وَحِينَ تُظْهِرُونَ، الظُّهْرَ، وَمِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ قَالَ: صَلَاةُ الْعِشَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابورزین بیان کرتے ہیں: نافع بن ازرق نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ بحث کرتے ہوئے یہ کہا: کہ کیا آپ پانچ نمازوں کا حکم اللہ کی کتاب میں پاتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں! پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کے سامنے یہ آیات تلاوت کیں: ”تم اللہ کی پاکی بیان کرو! جب تم شام کرتے ہو“۔ اس سے مراد مغرب ہے۔ ”اور جب صبح کرتے ہو“۔ اس سے مراد صبح کی نماز ہے۔ اور شام کے وقت۔ اس سے مراد عصر کی نماز ہے۔ اور جب تم دوپہر کرتے ہو“۔ اس سے مراد ظہر کی نماز ہے ”اور عشاء کی نماز کے بعد“ تو یہاں عشاء کی نماز کا ذکر آ گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11262]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11262]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10596)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11262 in Urdu