الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
حدیث نمبر: 1127
قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَوَضَّأَ الْمُسْلِمُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ كَفَّرْتُ بِهِ مَا عَمِلَتْ يَدَاهُ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ كَفَّرْتُ عَنْهُ مَا نَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، وَإِذَا مَسَحَ بِرَأْسِهِ كَفَّرَ بِهِ مَا سَمِعَتْ أُذُنَاهُ، فَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ كَفَّرْتُ عَنْهُ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ قَدَمَاهُ، ثُمَّ يَقُومُ إِلَى الصَّلَاةِ فَهِيَ فَضِيلَةٌ".
وَأَبُو غَالِبٍ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِأَبِي غَالِبٍ وَصَحَّحَ لَهُ أَيْضًا.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقٍ صَحِيحَةٍ، وَزَادَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوُضُوءُ يُكَفِّرُ مَا قَبْلَهُ ثُمَّ تَصِيرُ الصَّلَاةُ نَافِلَةً"، وَرَوَاهُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقٍ صَحِيحَةٍ، وَزَادَ:" إِذَا تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ".

ان (صحابی یعنی سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے ”معجم صغیر“ میں
یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب مسلمان وضو کرتے ہوئے اپنے ہاتھ دھوتا ہے، تو یہ چیز اُس کے ان (گناہوں) کا کفارہ بن جاتی ہے، جو عمل اس کے ہاتھ نے کیا تھا اور جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو یہ چیز ان امور کا کفارہ بن جاتی ہے، جس کی طرف اُس کی آنکھوں نے دیکھا تھا، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو یہ چیز اس کے ان امور کا کفارہ بن جاتی ہے، جس کو اس کے کانوں نے سنا تھا اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے، تو یہ چیز اس شخص کے ان گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے، جن کی طرف وہ اپنے قدموں کے ذریعے چل کر گیا تھا، پھر جب وہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو وہ (یعنی نماز) اُس کے لیے فضیلت کا باعث ہوتی ہے۔ ابوغالب سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، امام ترمذی نے ابوغالب کے حوالے سے منقول روایت کو حسن قرار دیا ہے، انہوں نے اس کے حوالے سے منقول ایک روایت کو ”صحیح“ بھی قرار دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک ”صحیح“ سند کے ساتھ نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وضو اس کے پہلے کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے اور پھر نماز اس کے لیے نفل (یعنی اضافی اجر و ثواب کے حصول کا باعث) ہوتی ہے“۔ انہوں نے یہی روایت ایک اور ”صحیح“ سند کے ساتھ بھی نقل کی ہے، اور یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جب وہ اس طرح وضو کرے، جس طرح اُسے حکم دیا گیا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1127]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1127 in Urdu