🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1129
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ فِي حَدِيثٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ، فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ، وَيُمَضْمِضُ فَاهُ، وَيَتَوَضَّأُ كَمَا أُمِرَ - إِلَّا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ مَا أَصَابَ يَوْمَئِذٍ مَا نَطَقَ بِهِ فَمُهُ، وَمَا مَسَّ بِيَدِهِ، وَمَا مَشَى إِلَيْهِ، حَتَّى إِنَّ الْخَطَايَا لَتَحَادَرُ مِنْ أَطْرَافِهِ، ثُمَّ هُوَ إِذَا مَشَى إِلَى الْمَسْجِدِ فَرِجْلٌ تَكْتُبُ حَسَنَةً وَأُخْرَى تُمْحِي سَيِّئَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَقِيطٌ أَبُو الْمُشَاوِرِ، رَوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَرَوَى عَنْهُ الْجَرِيرِيُّ وَقُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالَفُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر، یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی مسلمان وضو کرتا ہے اور اپنے ہاتھ دھوتا ہے اور منہ میں کلی کرتا ہے اور اس طرح وضو کرتا ہے جس طرح اسے حکم دیا گیا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ان تمام گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، جس کا ارتکاب اس نے اس دن میں کیا تھا، جسے وہ منہ کے ذریعے بولا: تھا، یہ جو اس نے ہاتھ کے ذریعے مس کیا تھا، یا جس کی طرف وہ چل کے گیا تھا، یہاں تک کہ اس کے اطراف کے گناہ گر جاتے ہیں، اور پر جب وہ پیدل چل کر، مسجد کی طرف جاتا ہے، تو ایک قدم نیکی نوٹ کرواتا ہے، اور دوسرا گناہ مٹا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لقیط ابومشاور ہے، جس نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، اور اس سے جریری اور قرہ بن خالد نے روایت نقل کی ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کر جاتا ہے، اور اس کے برخلاف روایات نقل کی گئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1129]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7995»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1129 in Urdu