🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
296. 29 - 36 - سُورَةُ فَاطِرٍ قَوْلُهُ تَعَالَى : فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ .
سورت فاطر کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اُن میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں اور کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11294
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَرَأَيْتِ قَوْلَ اللَّهِ - تَعَالَى - ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ - الْآيَةَ؟ قَالَتْ: أَمَّا السَّابِقُ فَقَدْ مَضَى فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدَ لَهُ بِالْجَنَّةِ، وَأَمَّا الْمُقْتَصِدُ فَمَنِ اتَّبَعَ آثَارَهُمْ فَعَمِلَ مِثْلَ أَعْمَالِهِمْ حَتَّى يَلْحَقَ بِهِمْ، وَأَمَّا الظَّالِمُ لِنَفْسِهِ فَمِثْلِي وَمِثَلُكَ وَمَنِ اتَّبَعَنَا، وَكُلُّهُمْ فِي الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ دِينَارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عقبہ بن صہبان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں گزارش کی، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ ”پھر ہم نے کتاب کا وارث، اُن لوگوں کو بنا دیا، جنہیں ہم نے اپنے بندوں میں سے منتخب کیا تھا، ان میں سے کچھ لوگ اپنے اوپر ظلم کرنے والے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ میانہ روی اختیار کرنے والے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ اللہ کے حکم کے تحت بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جہاں تک سبقت لے جانے والوں کا تعلق ہے، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں گزر چکے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے حق میں جنت کی گواہی دی ہے۔ جہاں تک میانہ روی اختیار کرنے والوں کا تعلق ہے تو یہ وہ لوگ ہیں، جو ان حضرات کی پیروی کریں گے اور اُن کے اعمال کی مانند عمل کر کے اُن لوگوں کے ساتھ مل جائیں گے۔ اور جہاں تک اپنے اوپر ظلم کرنے والوں کا تعلق ہے، تو وہ میرے تمہارے جیسے اور ہمارے پیرو کار قسم کے لوگ ہیں، لیکن یہ سب جنت میں جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صلت بن دینار ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11294]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 11294 in Urdu