الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
301. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ہم اس کو نوٹ کر رہے ہیں، جو وہ پہلے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہے“
حدیث نمبر: 11299
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ بَعِيدَةً مَنَازِلُهُمْ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَأَرَادُوا أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَى الْمَسْجِدِ فَنَزَلَتْ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ فَثَبَتُوا فِي مَنَازِلِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”کچھ انصار کے گھر مسجد سے دور تھے ان لوگوں نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور ہم اس چیز کو نوٹ کر رہے ہیں جو وہ پہلے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں (یا جو ان کے قدموں کے نشانات ہیں)“۔ تو وہ لوگ اپنی جگہوں پر ہی مقیم رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11299]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11299]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12310)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11299 in Urdu