الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
حدیث نمبر: 1132
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ أَنَّ الْمُؤَذِّنَ أَذَّنَ بِصَلَاةِ الْعَصْرِ. قَالَ: فَدَعَا عُثْمَانُ بِطَهُورٍ فَتَطَهَّرَ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ، وَصَلَّى كَمَا أُمِرَ - كُفِّرْتُ عَنْهُ ذُنُوبُهُ" فَاسْتَشْهَدَ عَلَى ذَلِكَ أَرْبَعَةً مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَهِدُوا لَهُ بِذَلِكَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَحَدِيثُ عُثْمَانَ فِي الصَّحِيحِ نَحْوُهُ وَمَعْنَاهُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَحَدِيثُ عُثْمَانَ فِي الصَّحِيحِ نَحْوُهُ وَمَعْنَاهُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: مؤذن نے عصر کی نماز کے لئے اذان دی، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے وضو کے لیے پانی منگوا کر وضو کیا، اور پھر یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اسی طرح وضو کرے، جس طرح اسے حکم دیا گیا، اور اسی طرح نماز ادا کرے، جس طرح اسے حکم دیا گیا ہے، تو اس شخص کے گناہ ختم ہو جاتے ہیں“۔ پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس حدیث کے حوالے سے چار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے گواہی طلب کی، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس بات کی گواہی دی (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں اسی کی مانند اور اسی مفہوم کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام ذکر نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1132]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1132 in Urdu