الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. قَوْلُهُ تَعَالَى : قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے معاوضہ نہیں مانگتا، صرف رشتہ داری کی محبت چاہتا ہوں“
حدیث نمبر: 11326
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ قَرَابَتُكَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ وَجَبَتْ عَلَيْنَا مَوَدَّتُهُمْ؟ قَالَ:" عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَابْنَاهُمَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ حَرْبِ بْنِ الْحَسَنِ الطَّحَّانِ عَنْ حُسَيْنٍ الْأَشْقَرِ عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ وَقَدْ وُثِّقُوا كُلُّهُمْ وَضَعَّفَهُمْ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے معاوضہ نہیں مانگتا، البتہ رشتہ داری کے حوالے سے محبت (چاہتا ہوں)“۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے یہ رشتہ دار کون ہیں؟ جن کے ساتھ محبت رکھنا ہم پر واجب ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی، فاطمہ، اور اُن دونوں کے، دونوں بیٹے (یعنی سیدنا امام حسن اور سیدنا امام حسین)۔
یہ روایت امام طبرانی نے حرب بن حسن طحان کی، حسین اشقر کے حوالے سے، قیس بن ربیع سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان سب کی توثیق کی گئی ہے اور ایک جماعت نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11326]
یہ روایت امام طبرانی نے حرب بن حسن طحان کی، حسین اشقر کے حوالے سے، قیس بن ربیع سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان سب کی توثیق کی گئی ہے اور ایک جماعت نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11326]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12259)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2641، 12259»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11326 in Urdu