الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
334. قَوْلُهُ تَعَالَى : حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جب وہ جوانی کی عمر تک پہنچ گیا“
حدیث نمبر: 11338
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ قَالَ: ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ، وَهُوَ الَّذِي رُفِعَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ يَزِيدَ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یہاں تک کہ وہ جوانی کی عمر تک پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد تینتیس سال کی عمر ہے اور یہ وہ عمر ہے، جس میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو اٹھا لیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن یزید ہے، جسے ابوزرعہ اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11338]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
Majma al-Zawa'id Hadith 11338 in Urdu