🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
341. قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک وہ لوگ جو ہجروں کے باہر سے تمہیں پکارتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11350
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: جَاءَ نَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ فَقَالُوا: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى هَذَا الرَّجُلِ، فَإِنْ يَكُ نَبِيًّا فَنَحْنُ أَسْعَدُ النَّاسِ بِهِ، وَإِنْ يَكُ مَلِكًا عِشْنَا فِي جَنَابِهِ، فَانْطَلَقْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالُوا، ثُمَّ جَاءُوا إِلَى حَجْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلُوا يُنَادُونَ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُذُنِي فَقَالَ:" لَقَدْ صَدَّقَ اللَّهُ قَوْلَكَ يَا زَيْدُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ رَاشِدٍ الطُّفَاوِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ عرب لوگ آئے انہوں نے یہ کہا: تم ہمارے ساتھ ان صاحب کے پاس چلو، اگر یہ نبی ہوئے، تو ہم ان کے حوالے سے سب سے زیادہ سعادت مند لوگ بن جائیں گے اور اگر وہ بادشاہ ہوئے تو ہم ان کے سائے میں آرام سے رہیں گے، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، جو انہوں نے کہا: تھا، پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجروں کے پاس آئے اور بلند آواز میں کہنے لگے: اے سیدنا محمد! اے سیدنا محمد! تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”بے شک وہ لوگ جو حجروں کے باہر سے تمہیں پکارتے ہیں، اُن میں سے زیادہ تر لوگ عقل نہیں رکھتے ہیں“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کان پکڑے اور ارشاد فرمایا: اے زید! اللہ تعالیٰ نے تمہارے قول کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن راشد طفاوی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5123)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5123، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5824/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11350 in Urdu