الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
343. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو“
حدیث نمبر: 11360
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ أَبِي جَبِيرَةَ قَالَ: كَانَتْ لَهُمْ أَلْقَابٌ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا بِلَقَبِهِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَكْرَهُهُ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ضحاک بن ابوجبیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت اُن کے برے نام ہوتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک شخص کو اس کے لقب (یعنی برے نام) کے حوالے سے بلایا، تو عرض کی گئی: یا رسول اللہ! شخص اس (نام) کو ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اور تم ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11360]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11360]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6853) أخرجه احمد فى المسند (260/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 11360 in Urdu