الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
351. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان کی اولاد نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی“
حدیث نمبر: 11369
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ الْجَنَّةَ سَأَلَ عَنْ أَبَوَيْهِ وَزَوْجَتِهِ وَوَلَدِهِ، فَيُقَالُ: إِنَّهُمْ لَمْ يَبْلُغُوا دَرَجَتَكَ وَعَمَلَكَ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ قَدْ عَمِلْتُ لِي وَلَهُمْ، فَيُؤْمَرُ بِإِلْحَاقِهِمْ". وَقَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی جنت میں داخل ہو جائے گا، تو وہ اپنے ماں باپ اپنی بیوی بچوں کے بارے میں دریافت کرے گا تو اسے بتایا جائے گا: کہ وہ تمہارے درجہ اور تمہارے عمل تک نہیں پہنچ سکے، تو وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اپنے لئے اور ان لوگوں کے لئے عمل کیا تھا، تو حکم دیا جائے گا کہ ان لوگوں کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے۔ پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ آیت تلاوت کی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی ذریت نے ایمان کے ہمراہ ان کی پیروی کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن غزوان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11369]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن غزوان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11369]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (640)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12248، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 613»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11369 in Urdu