🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
355. قَوْلُهُ تَعَالَى : لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تحقیق اس نے اپنے پروردگار کی بڑی نشانیوں کو دیکھا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11374
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرَاهُ فِي صُورَتِهِ، فَقَالَ: ادْعُ رَبَّكَ. فَدَعَا رَبَّهُ فَطَلَعَ عَلَيْهِ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، فَجَعَلَ يَرْتَفِعُ وَيُشِيرُ، فَلَمَّا رَآهُ صَعِقَ فَأَتَاهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْكِرْمَانِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَإِدْرِيسُ ابْنُ بِنْتِ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ يَكْتُبُ حَدِيثَهُ فِي الرِّقَاقِ كَمَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے یہ کہا: کہ آپ انہیں اصل شکل و صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ اپنے پروردگار سے دعا کریں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے دعا کی تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام مشرق کی طرف سے آپ کے سامنے آئے، وہ بلند ہو کے چل رہے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا، تو آپ گر پڑے پھر وہ آپ کے پاس آئے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن حسن کرمانی سے نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ادریس، جو وہب بن منبہ کا نواسہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو، دلوں کو نرم کرنے والے موضوعات کے بارے میں نوٹ کیا جائے گا، جیسا کہ یحیی بن معین نے یہ بات کہی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11374]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (2261)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2959، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11033»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11374 in Urdu