الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
368. قَوْلُهُ تَعَالَى : وَحُورٌ عِينٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور خوبصورت بڑی آنکھوں والی حوریں“
حدیث نمبر: 11396
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَحُورٌ عِينٌ قَالَ:" حُورٌ: بِيضٌ، عِينٌ: ضِخَامُ الْعُيُونِ، شُفْرُ الْحَوْرَاءِ بِمَنْزِلَةِ جَنَاحِ النُّسُورِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ قَالَ:" صَفَاؤُهُنَّ صَفَاءُ الدُّرِّ الَّذِي فِي الْأَصْدَافِ الَّذِي لَمْ تَمَسَّهُ الْأَيْدِي". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - (فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ) قَالَ:" خَيْرَاتُ الْأَخْلَاقِ حِسَانُ الْوُجُوهِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ قَالَ:" رِقَّتُهُنَّ كَرِقَّةِ الْجِلْدِ الَّذِي رَأَيْتِ فِي دَاخِلِ الْبَيْضَةِ مِمَّا يَلِي الْقِشْرَ وَهُوَ الْغِرْقِئُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عُرُبًا أَتْرَابًا قَالَ:" هُنَّ اللَّوَاتِي قُبِضْنَ فِي دَارِ الدُّنْيَا عَجَائِزَ رُمْصًا شُمْطًا، خَلَقَهُنَّ اللَّهُ بَعْدَ الْكِبَرِ فَجَعَلَهُنَّ عَذَارَى، عُرُبًا مُتَعَشِّقَاتٍ مُتَحَبِّبَاتٍ، أَتْرَابًا عَلَى مِيلَادٍ وَاحِدٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنِسَاءُ الدُّنْيَا أَفْضَلُ أَمِ الْحُورُ الْعِينُ؟ قَالَ:" بَلْ نِسَاءُ الدُّنْيَا أَفْضَلُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ كَفَضْلِ الظِّهَارَةِ عَلَى الْبِطَانَةِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَبِمَا ذَاكَ؟ قَالَ:" بِصَلَاتِهِنَّ وَصِيَامِهِنَّ وَعِبَادَتِهِنَّ اللَّهَ، أَلْبَسَ اللَّهُ وُجُوهَهُنَّ النُّورَ، وَأَجْسَادَهُنَّ الْحَرِيرَ، بِيضُ الْأَلْوَانِ، خُضْرُ الثِّيَابِ، صُفْرُ الْحُلِيِّ، مَجَامِرُهُنَّ الدُّرُّ، وَأَمْشَاطُهُنَّ الذَّهَبُ، يَقُلْنَ: أَلَا وَنَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَمُوتُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْؤُسُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا نَظْعَنُ أَبَدًا، أَلَا وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ أَبَدًا، طُوبَى لِمَنْ كُنَّ لَهُ وَكَانَ لَنَا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْأَةُ مِنَّا تَتَزَوَّجُ الزَّوْجَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَالْأَرْبَعَةَ، ثُمَّ تَمُوتُ فَتَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَيَدْخُلُونَ مَعَهَا، مَنْ يَكُونُ زَوْجَهَا؟ قَالَ:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ، إِنَّهَا تُخَيَّرُ فَتَخْتَارُ أَحْسَنَهُمْ خُلُقًا، فَتَقُولُ: يَا رَبِّ إِنَّ هَذَا كَانَ أَحْسَنَهُمْ خُلُقًا فِي دَارِ الدُّنْيَا فَزَوِّجْنِيهِ، يَا أُمَّ سَلَمَةَ ذَهَبَ حُسْنُ الْخُلُقِ بِخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”اور خوبصورت بڑی آنکھوں والی حوریں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حور سے مراد یہ ہے کہ وہ گوری چٹی ہوں گی، اور عین سے مراد یہ ہے کہ ان کی آنکھیں بڑی ہوں گی، حور کی پلکیں گدھ کے پروں کی مانند ہوں گی۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”وہ چھپا کے رکھے گئے موتیوں کی مانند ہوں گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی عمدگی صاف موتی کی طرح ہو گی، جو صدف کے اندر ہوتا ہے، جسے ہاتھ نہ لگے ہوں۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”ان میں اچھی عادات اور خوبصورت چہروں والی (حوریں) ہوں گی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یعنی ان کے اخلاق بہتر ہوں گے اور چہرے خوبصورت ہوں گے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”یوں جیسے وہ چھپا کے رکھے گئے انڈے ہوں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اتنی باریک ہوں گی، جیسے وہ جلد باریک ہوتی ہے، جسے تم انڈے کے اندرونی حصے میں جھلی کے ساتھ ملا ہوا دیکھتی ہو، اور وہ غرقی ہے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے: ”محبت کرنے والی اور ایک جتنی عمر کی“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ خواتین ہیں جو دنیا میں جب وفات پائیں گی، تو بوڑھی، چندھی آنکھوں والی اور سفید بالوں والی ہو چکی ہوں گی اور اللہ تعالٰی ان کے بڑھاپے کے بعد جب انہیں بنائے گا، تو انہیں کنواری بنا دے گا، لفظ عرب کا مطلب یہ ہے کہ وہ عشق اور محبت کرنے والی ہوں گی اور لفظ اتراب کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہی عمر کی (یعنی نوجوان) ہوں گی۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا دنیا کی خواتین زیادہ فضیلت رکھتی ہیں، یا حورعین؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ دنیا کی خواتین حورعین پر وہی فضیلت رکھتی ہیں، جو لباس کے بیرونی حصے کو اندرونی حصے پر فضیلت حاصل ہوتی ہے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کی وجہ ان خواتین کی نماز، اُن کے روزے، اور اُن کا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے، اللہ تعالیٰ اُن کے چہروں پر نور ڈال دے گا، اُن کے جسموں پر ریشم ڈالے گا، اُن کے رنگ سفید ہوں گے کپڑے سبز ہوں گے، زیور زرد (یعنی سونے) کے ہوں گے، اُن کی انگیٹھیاں قیمتی پتھروں کی ہوں گی اور ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، اور وہ یہ کہیں گی: خبردار! ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، ہمیں کبھی موت نہیں آئے گی، ہم نعمتوں والی ہیں، ہم کبھی تنگی کا شکار نہیں ہوں گی ہم مقیم رہنے والی ہیں، ہم کبھی کوچ نہیں کریں گی، ہم راضی رہنے والی ہیں، ہم کبھی ناراض نہیں ہوں گی، اُس شخص کے لئے مبارک باد ہے کہ ہم جس کے لئے ہوں گی اور جو ہمارے لئے ہو گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی عورت دنیا میں، دو یا تین، یا چار افراد کے ساتھ (یکے بعد دیگرے) شادی کرتی ہے، پھر وہ فوت ہو جاتی ہے اور جنت میں داخل ہوتی ہے اور اس کے سابقہ شوہر بھی جنت میں داخل ہو جاتے ہیں، تو جنت میں اس کا شوہر کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سلمہ! اس عورت کو اختیار دیا جائے گا، تو وہ عورت اُس (شوہر) کو اختیار کرے گی، جس کا اخلاق اُن سب میں سے اچھا ہو گا، وہ عرض کرے گی: اے میرے پروردگار! دنیا میں یہ شخص سب سے زیادہ اچھے اخلاق کا مالک تھا، تو اس کے ساتھ میری شادی کروا دے، اے ام سلمہ! اچھے اخلاق، دنیا اور آخرت کی ساری بھلائی لے گئے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے، جسے ابوحاتم اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11396]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے، جسے ابوحاتم اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11396]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11396 in Urdu