الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. قَوْلُهُ تَعَالَى : فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور میں ستاروں کے ڈوبنے کے مقامات کی قسم اٹھاتا ہوں“
حدیث نمبر: 11400
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ قَالَ: نَزَلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً [ وَاحِدَةً ] إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، ثُمَّ نَزَلَ نُجُومًا بَعْدُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور میں ستاروں کے ڈوبنے کے مقامات کی قسم اٹھاتا ہوں“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: قرآن، آسمان دنیا کی طرف ایک ہی مرتبہ نازل ہو گیا تھا، اور پھر اس کے بعد، مختلف حصوں کی شکل میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نازل ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11400]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12426)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11400 in Urdu