🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
390. 29 - 65 - سُورَةُ ن
سورت ’ ن، کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11434
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَوَّلَ مَا خَلَقَ اللَّهُ الْقَلَمُ وَالْحُوتُ. قَالَ: مَا أَكْتُبُ؟ قَالَ: كُلَّ شَيْءٍ كَائِنٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". ثُمَّ قَرَأَ" ن وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ" الْقَلَمِ فَالنُّونُ: الْحُوتُ، وَالْقَلَمُ: الْقَلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: لَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قُلْتُ: وَمُؤَمَّلُ ثِقَةٌ كَثِيرُ الْخَطَأِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم اور مچھلی کو پیدا کیا، قلم نے دریافت کیا: میں کیا لکھوں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہر وہ چیز جو قیامت کے دن تک ہو گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”ن، اور قلم کی قسم ہے، اور جو وہ (فرشتے) لکھتے ہیں“۔ تو ’ ن، سے مراد، مچھلی ہے اور قلم سے مراد قلم ہے۔

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں حماد بن زید کے حوالے سے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر صرف مؤمل بن اسماعیل نے نقل کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں مؤمل نامی راوی ثقہ ہے لیکن بکثرت غلطیاں کرتا ہے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11434]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1227)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12227»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11434 in Urdu