🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
397. 29 - 68 - سُورَةُ قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ قَوْلُهُ تَعَالَى : وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ .
سورت جنّ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات میں سے کچھ لوگوں کی پناہ لیتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11441
عَنْ كُرْدُوسٍ أَبِي السَّائِبِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي أُرِيدُ مَكَّةَ، وَذَاكَ أَوَّلُ مَا ذُكِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَآوَيْنَا إِلَى صَاحِبِ غَنَمٍ، فَلَمَّا انْتَصَفَ اللَّيْلُ جَاءَ الذِّئْبُ فَأَخَذَ حَمَلًا مِنْ غَنَمِهِ، فَوَثَبَ الرَّاعِي فَقَالَ: يَا عَامِرَ الْوَادِي جَارَكَ. فَسَمِعْنَا صَوْتًا لَا نَدْرِي صَاحِبَهُ: يَا سَرْحَانُ أَرْسِلْهُ. قَالَ: فَأَتَى الْحَمَلُ يَشْتَدُّ مَا بِهِ كَدْمَةٌ حَتَّى دَخَلَ فِي الْغَنَمِ. قَالَ: وَأُنْزِلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ الْآيَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کردوس ابوسائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نکلا، میرا مکہ جانے کا ارادہ تھا یہ اس وقت کی بات ہے جب پہلی مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سنا گیا تھا ہم ایک بکریوں والے صاحب کے پاس آئے جب نصف رات کا وقت ہوا تو ایک بھیڑیا آیا اور اس نے بکریوں پر حملہ کیا تو وہ چرواہا اٹھ کر گیا اور بولا: اے وادی کو آباد کرنے والے تمہارا پڑوسی ہمیں ایک آواز سنائی دی لیکن ہمیں بولنے والا نظر نہیں آیا اس نے کہا: اے سرحان! اسے چھوڑ دو! پھر وہ بکری دوڑتی ہوئی آئی اور اس پر کاٹنے کا کوئی نشان نہیں تھا یہاں تک کہ وہ دوسری بکریوں میں شامل ہو گئی راوی بیان کرتے ہیں تو مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی: ”انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کی پناہ لیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11441 in Urdu