الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
438. 29 - 90 - سُورَةُ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ
سورت قدر کا بیان
حدیث نمبر: 11506
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ قَالَ: أُنْزِلَ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً حَتَّى وُضِعَ فِي بَيْتِ الْعِزَّةِ فِي السَّمَاءِ الدُّنْيَا، وَنَزَّلَهُ جِبْرِيلُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجَوَابِ كَلَامِ الْعِبَادِ وَأَعْمَالِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”بے شک ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: قرآن ایک ساتھ نازل ہوا تھا، یہاں تک کہ اسے آسمان دنیا میں بیت العزت میں رکھ دیا گیا، اور پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام لوگوں کے کلام اور ان کے اعمال کے جواب کے حساب سے، اس کو لے کر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11506]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11506]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2290) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12382)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12382»
الحكم على الحديث:
إسناد البزار صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 11506 in Urdu