الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
حدیث نمبر: 11550
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فِي لَيْلَةٍ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُبَيْسٌ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَيَأْتِي الْحَدِيثُ بِتَمَامِهِ فِي بَابٍ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظُّلْمَةِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کیا تم میں سے کوئی شخص یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ روزانہ رات کے وقت تین مرتبہ سورت اخلاص پڑھ لیا کرے، کیونکہ یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس ہے اور وہ متروک ہے۔ یہ مکمل روایت آگے چل کر، برے کام کرنے والے لوگوں اور ظالموں کے مددگاروں سے متعلق باب میں ”کتاب الخلافہ“ میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11550]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس ہے اور وہ متروک ہے۔ یہ مکمل روایت آگے چل کر، برے کام کرنے والے لوگوں اور ظالموں کے مددگاروں سے متعلق باب میں ”کتاب الخلافہ“ میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11550]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4118)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11550 in Urdu