الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
حدیث نمبر: 11552
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا؟ قَالَ:" أَمَا يَسْتَطِيعُ [ أَنْ يَقْرَأَ ] قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ فِيهِمَا بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ إِمَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک شخص یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ سورت اخلاص پڑھ لیا کرے، کیونکہ یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں کی مختلف اسانید ہیں، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور امام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11552]
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں کی مختلف اسانید ہیں، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور امام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11552]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2298 و 2297) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10245)، أخرجه مسند البزار برقم: 1856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11552 in Urdu