🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
449. بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْمُعَوِّذَتَيْنِ
معوذتین کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11556
عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ - يَعْنِي يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، وَالنَّاسُ يَعْتَقِبُونَ، وَفِي الظَّهْرِ قِلَّةٌ، فَحَانَتْ نَزْلَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزْلَتِي، فَلَحِقَنِي مِنْ بَعْدِي فَضَرَبَ مَنْكِبَيَّ، فَقَالَ:" قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ". فَقُلْتُ: أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ. فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَأْتُهَا مَعَهُ، ثُمَّ قَالَ: قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَأْتُهَا مَعَهُ، قَالَ:" إِذَا أَنْتَ صَلَّيْتَ فَاقْرَأْ بِهِمَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالعلاء یزید بن عبدالله بن شخیر بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی ہے: ہم ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگ باری، باری سواریوں پر سوار ہوتے تھے، سواریاں کم تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُترنے اور میرے اترنے کا موقع آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، آپ نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا، اور فرمایا: تم ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ [الفلق: 1] پڑھو، تو میں ﴿أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ پڑھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پوری سورت تلاوت کی، میں نے بھی آپ کی پیروی میں اس کو پڑھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ [الناس: 1] پڑھو“، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورت تلاوت کی، میں نے بھی آپ کے ساتھ اس کو پڑھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم نماز ادا کرو، تو تم ان دونوں (سورتوں) کی تلاوت کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11556]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2300) اخرجه احمد فى المسند (24/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19773، 20221»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11556 in Urdu