الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 11565
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قرآن، سات حروف پر نازل ہوا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، بزار اور طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11565]
یہ روایت امام أحمد، بزار اور طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11565]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (301/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19666، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 75، 5551، 5554، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8336، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8010، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3077، 3095، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5929/3، 5930/6»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11565 in Urdu