🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11571
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ. قَالَ مِيكَائِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اسْتَزِدْهُ، فَاسْتَزَادَهُ. قَالَ: اقْرَأْ عَلَى حَرْفَيْنِ. قَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْهُ، فَاسْتَزَادَهُ. قَالَ: اقْرَأْ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ. قَالَ مِيكَائِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اسْتَزِدْهُ، حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ. قَالَ: كُلٌّ شَافٍ كَافٍ مَا لَمْ يَخْتِمْ آيَةَ عَذَابٍ بِرَحْمَةٍ، أَوْ رَحْمَةٍ بِعَذَابٍ، نَحْوُ قَوْلِكَ: تَعَالَ وَأَقْبِلْ، وَهَلُمَّ وَاذْهَبْ، وَأَسْرِعْ وَاعْجَلْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَاذْهَبْ وَأَدْبِرْ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَقَدْ تُوبِعَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: اے سیدنا محمد! آپ قرآن کو ایک حرف کے مطابق پڑھیں تو سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید کے بارے میں کہا:، تو سیدنا جبرائیل نے کہا: آپ اس کو دو حروف کے مطابق پڑھ لیں، سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزید کے بارے میں کہا:، تو انہوں نے کہا: آپ تین حروف کے مطابق پڑھ لیں، سیدنا میکائیل نے کہا: آپ مزید کے بارے میں کہیے، یہاں تک کہ سات حروف تک پہنچ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یا سیدنا جبرائیل نے) ارشاد فرمایا: سب کافی و شافی ہیں، جب تک عذاب سے متعلق آیت کو رحمت، یا رحمت سے متعلق آیت کو عذاب والی نہ بنا دیا جائے، جیسے آپ کا یہ کہنا: تعال، یا اقبل (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ تم آ جاؤ) یا ھلم یا اذہب (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ چلے جاؤ) یا اسرع، اور اعجل (دونوں کا مطلب یہی ہے کہ تم جلدی کرو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”اذہب اور ادبر“ (یعنی تم چلے جاؤ) نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس کی متابعت کی گئی ہے امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11571]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (51/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19992، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1129»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ


Majma al-Zawa'id Hadith 11571 in Urdu