الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 11583
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ:" إِنَّ الْكُتُبَ كَانَتْ تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ بَابٍ وَاحِدٍ، وَإِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ مِنْ سَبْعَةِ أَبْوَابٍ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ: حَلَالٌ، وَحَرَامٌ، وَمُحْكَمٌ، وَمُتَشَابِهٌ، وَضَرْبُ أَمْثَالٍ، وَأَمْرٌ، وَزَجْرٌ. فَأَحِلَّ حَلَالَهُ، وَحَرِّمْ حَرَامَهُ، وَاعْمَلْ بِمُحْكَمِهِ، وَقِفْ عِنْدَ مُتَشَابِهِهِ، وَاعْتَبِرْ أَمْثَالَهُ، فَإِنَّ كُلًّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.
سیدنا عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”بے شک (دوسری الہامی) کتابیں، آسمان سے ایک ہی دروازے سے نازل ہوئی ہیں اور قرآن سات دروازوں سے سات حروف پر نازل ہوا ہے، حلال، حرام، محکم، متشابہ، مثالیں بیان کرنا، امر اور زجر (کسی بات سے روکنا) تو تم اس کے حلال کو حلال قرار دو، اس کے حرام کو حرام سمجھو، اس کے محکم پر عمل کرو، اس کے متشابہ پر خاموش ہو جاؤ، اس کی مثالوں سے نصیحت حاصل کرو، کیونکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور صرف عقل مند لوگ ہی (اس سے) نصیحت حاصل کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے“ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن مطر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11583]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے“ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن مطر ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11583]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8296)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8296، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8227»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11583 in Urdu