الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
450. بَابُ الْقِرَاءَاتِ وَكَمْ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى حَرْفٍ
قرأتوں کا بیان، نیز قرآن کتنے حروف پر نازل ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 11588
وَعَنْ زَيْدٍ الْقَصَّارِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا مَعَهُ فِي الْمَسْجِدِ، فَحَدَّثَنَا سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَقْرَأَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سُورَةً، وَأَقْرَأَنِيهَا زَيْدٌ، وَأَقْرَأَنِيهَا أَبِي، فَاخْتَلَفَتْ قِرَاءَتُهُمْ، فَقِرَاءَةُ أَيِّهِمْ آخُذُ؟ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ وَعَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - جَنْبَهُ ] فَقَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: لِيَقْرَأْ كُلُّ إِنْسَانٍ كَمَا عَلِمَ، فَكُلٌّ حَسَنٌ جَمِيلٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
زید قصار، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ہم ان کے ساتھ مسجد میں موجود تھے انہوں نے ہمیں کچھ دیر احادیث بیان کیں، پھر انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھے ایک سورت سکھائی ہے، وہی سورت، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے مجھے پڑھائی ہے، وہی سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مجھے پڑھائی ہے تو ان کی قرأت کے درمیان اختلاف ہے، تو میں اُن میں سے کس کی قرأت کو اختیار کروں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں موجود تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر انسان کو اس طرح پڑھنا چاہیے، جس طرح اُسے سکھایا گیا ہو، یہ سب اچھا اور خوبصورت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11588]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11588]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5078»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11588 in Urdu