الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
451. بَابُ الْقِرَاءَاتِ .
قرأتوں کا بیان
حدیث نمبر: 11593
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حَدَّثَ أَنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ الْمَصَاحِفَ فِي عَهْدِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَاسْتَكْتَبَتْنِي حَفْصَةُ مُصْحَفًا، وَقَالَتْ: إِذَا بَلَغْتَ هَذِهِ الْآيَةَ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فَلَا تَكْتُبْهَا حَتَّى تَأْتِيَنِي بِهَا فَأُمْلِيَهَا عَلَيْكَ كَمَا حَفِظْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَلَمَّا بَلَغْتُهَا جِئْتُهَا بِالْوَرَقَةِ الَّتِي أَكْتُبُهَا فِيهَا، فَقَالَتْ: اكْتُبْ:" حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى) وَصَلَاةِ الْعَصْرِ (وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ) ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے غلام عمرو بن رافع بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے زمانہ میں قرآن مجید لکھا کرتے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے قرآن مجید لکھوایا اور یہ فرمایا: جب تم سورت بقرہ کی اس آیت پر پہنچو گے، تو اسے تم اس وقت تک نہ لکھنا، جب تک تم پہلے میرے پاس نہیں لے آتے، میں یہ تمہیں اُس طرح املا کرواؤں گی، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سن کر یہ یاد رکھی ہے، راوی کہتے ہیں: جب میں اُس مقام پر پہنچا، تو میں وہ ورقہ لے کے آیا، جس میں، میں نے وہ آیت لکھنی تھی، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم یہ لکھو: ”تم نمازوں کی حفاظت کرو اور درمیانی نماز کی اور عصر کی نماز کی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11593]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11593]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11593 in Urdu