🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1162
وَعَنْ أَبِي النَّضْرِ أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا بِالْوُضُوءِ وَعِنْدَهُ الزُّبَيْرُ وَطَلْحَةُ وَعَلِيٌّ وَسَعْدٌ، فَتَوَضَّأَ وَهُمْ يَنْظُرُونَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى يَمِينِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَعَلَى شَمَالِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَرَشَّ عَلَى رِجْلِهِ الْيُمْنَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ رَشَّ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَسَلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ لِلَّذِينِ حَضَرُوا: أُنَاشِدُكُمُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَوَضَّأُ كَمَا تَوَضَّأْتُ الْآنَ؟ قَالُوا: نَعَمْ. وَذَلِكَ لِشَيْءٍ بَلَغَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَأَبُو النَّضْرِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَشْرَةِ، وَفِيهِ أَيْضًا: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ مَرَّةً، وَقَالَ مَرَّةً: صَالِحٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
ابونضر بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کا پانی منگوایا، اُس وقت ان کے پاس سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ موجود تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کرنا شروع کیا، یہ حضرات دیکھ رہے تھے، انہوں نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دائیں بازو پر تین مرتبہ پانی بہایا، پھر بائیں بازو پر تین مرتبہ پانی بہایا، پھر انہوں نے اپنے سر کا مسح کیا، پھر دائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی چھڑکا، پھر اسے دھویا، پھر بائیں پاؤں پر پانی چھڑکا، پھر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے حاضرین سے فرمایا: میں آپ لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح وضو کیا کرتے تھے جس طرح میں نے ابھی وضو کیا ہے؟ اُن لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایسا اس لیے کیا تھا کیونکہ انہیں اس حوالے سے کوئی اطلاع ملی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ابونضر نامی راوی نے ”عشرہ مبشرہ“ میں سے کسی سے سماع نہیں کیا ہے، اس کی سند میں یہ بھی مذکور ہے، ایک راوی غسان بن الربیع ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور ایک مرتبہ انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ صالح ہے، ابن حبان نے اس راوی کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1162]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لانقطاعہ


Majma al-Zawa'id Hadith 1162 in Urdu