الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
459. بَابُ فَضْلِ الْقُرْآنِ .
قرآن کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 11632
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَكَأَنَّمَا اسْتُدْرِجَتِ النُّبُوَّةُ بَيْنَ جَنْبَيْهِ، غَيْرَ أَنَّهُ لَا يُوحَى إِلَيْهِ، وَمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَرَأَى أَنَّ أَحَدًا أُعْطِيَ أَفْضَلَ مِمَّا أُعْطِيَ فَقَدْ عَظَّمَ مَا صَغَّرَ اللَّهُ، وَصَغَّرَ مَا عَظَّمَ اللَّهُ، وَلَيْسَ يَنْبَغِي لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ يَسْفَهَ فِيمَنْ يَسْفَهُ، أَوْ يَغْضَبَ فِيمَنْ يَغْضَبُ، أَوْ يَحْتَدَّ فِيمَنْ يَحْتَدُّ، وَلَكِنْ يَعْفُو، وَيَصْفَحُ لِفَضْلِ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص قرآن کا علم حاصل کرتا ہے، تو گویا اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان نبوت (کے فیوض و برکات ڈال دیے جاتے ہیں) البتہ یہ ہے کہ اُس کی طرف وحی نہیں کی جاتی اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور پھر یہ سمجھتا ہے کہ جو نعمت اُسے دی گئی ہے، کسی اور کے پاس، اُس سے زیادہ فضیلت والی نعمت ہے، تو اس نے اس چیز کو عظیم قرار دیا، جسے اللہ نے چھوٹا قرار دیا ہے، اور اس چیز کو چھوٹا قرار دیا ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے عظمت والا قرار دیا ہے، قرآن کے عالم کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ دوسروں کی طرح بے وقوفی کا مظاہرہ کرے، یا دوسروں کی طرح غضب کا مظاہرہ کرے، یا کسی معاملے میں غصے کا اظہار کرے، بلکہ اسے معاف کر دینا چاہیے اور درگزر سے کام لینا چاہیئے، ایسا قرآن کی فضیلت کی وجہ سے کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11632]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11632]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 11632 in Urdu