الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1164
وَعَنْ عُثْمَانَ أَنَّهُ دَعَا بِوَضُوءٍ، فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَطَهَّرَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ ضَحِكَ، قَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟ قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: ضَحِكْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا بِوَضُوءٍ قَرِيبًا مِنْ هَذَا الْمَكَانِ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ كَمَا ضَحِكْتُ، ثُمَّ قَالَ:" أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟" قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَضْحَكَنِي أَنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ - حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَ بِوَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ، فَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ كَانَ كَذَلِكَ، فَإِذَا طَهَّرَ قَدَمَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر پر مسح کیا، اپنے پاؤں دھوئے اور پھر ہنس پڑے، انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ دریافت نہیں کرو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ہم نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میرے ہنسنے کی وجہ یہ ہے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کے قریب وضو کا پانی منگوایا، پھر آپ نے اُسی طرح وضو کیا، جس طرح میں نے وضو کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہنس پڑے، جس طرح میں ہنس پڑا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس بات پر ہنسا ہوں کہ جب کوئی بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کا ہر وہ گناہ ختم کر دیتا ہے، جس کا ارتکاب اس نے اپنے چہرے کے ذریعے کیا ہو، جب وہ بندہ اپنے بازو دھوتا ہے تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1164]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1164]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1164 in Urdu