الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 11644
وَعَنْ كُلَيْبِ بْنِ شِهَابٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: مَسْجِدِ الْكُوفَةِ - فَسَمِعَ ضَجَّةً شَدِيدَةً، فَقَالَ: مَا هَؤُلَاءِ؟ فَقَالَ: قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، أَوْ يَتَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ، فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُمْ كَانُوا أَحَبَّ النَّاسِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کلیب بن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسجد میں موجود تھے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے تھے: مسجد کوفہ میں موجود تھے، انہوں نے گونج کی آواز سنی، تو دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو قرآن پڑھ رہے ہیں، یا قرآن سیکھ رہے ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب لوگ تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11644]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11644]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2324)، أخرجه مسند البزار برقم: 874»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11644 in Urdu