الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
461. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الْمُصْحَفِ وَغَيْرِهِ .
قرآن مجید کو دیکھ کر تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 11668
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قِرَاءَةُ الرَّجُلِ فِي غَيْرِ الْمُصْحَفِ أَلْفُ دَرَجَةٍ، وَقِرَاءَتُهُ فِي الْمُصْحَفِ تُضَاعَفُ عَلَى ذَلِكَ أَلْفَيْ دَرَجَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدِ بْنُ عَوْنٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعْينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عثمان بن عبداللہ بن اوس ثقفی، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دیکھے بغیر، قرآن مجید کی تلاوت کرنا، ایک ہزار درجات کا باعث ہے، قرآن مجید کو دیکھ کر اس کی تلاوت کرنا، اس سے دگنا ہو جاتا ہے اور دو ہزار درجات کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بن عون ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسری کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11668]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (601)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 601»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11668 in Urdu