الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
463. بَابٌ فِيمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ .
اس شخص کا بیان، جو قرآن کا علم حاصل کرے اور اُس کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 11676
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: كُنْتُ فِي أَوَّلِ مَنْ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ، فَخَرَجْتُ مِنْ أَهْلِي مِنَ السَّرَاةِ غَدْوَةً، فَأَتَيْتُ مِنًى عِنْدَ الْعَصْرِ، فَصَاعَدْتُ فِي الْجَبَلِ ثُمَّ هَبَطْتُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمْتُ وَعَلَّمَنِي قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا، وَعَلَّمَنِي هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ. وَقَالَ:" هُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ"،
سیدنا سعد بن جنادہ بیان کرتے ہیں: طائف کے رہنے والوں میں سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے والا، اولین افراد میں سے تھا، میں سراۃ میں اپنے گھر والوں کے پاس سے صبح کے وقت نکلا تھا اور پھر میں عصر کے وقت منی آیا تھا، میں پہاڑ پر چڑھا اور پھر میں اُترا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے اسلام قبول کیا، آپ نے مجھے سورت اخلاص، سورت زلزال کی تعلیم دی اور آپ نے مجھے ان کلمات کی تعلیم دی: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11676]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5483)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5483»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11676 in Urdu