الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
463. بَابٌ فِيمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ .
اس شخص کا بیان، جو قرآن کا علم حاصل کرے اور اُس کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 11679
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ إِذَا أَصْبَحَ أَتَاهُ النَّاسُ فِي دَارِهِ، فَيَقُولُ: عَلَى مَكَانِكُمْ، ثُمَّ يَمُرُّ بِالَّذِينِ يُقْرِئُهُمُ الْقُرْآنَ، فَيَقُولُ: أَيَا فُلَانُ، بِأَيِّ سُورَةٍ أَنْتَ؟ فَيُخْبِرُهُ [ فَيَقُولُ ] فِي أَيِّ آيَةٍ، فَيَفْتَحُ عَلَيْهِ الْآيَةَ الَّتِي تَلِيهَا ثُمَّ يَقُولُ: تَعَلَّمْهَا فَإِنَّهَا خَيْرٌ لَكَ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ. قَالَ: فَيَظُنُّ الرَّجُلُ أَنَّهُ لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ آيَةٌ خَيْرٌ مِنْهَا، ثُمَّ يَمُرُّ بِالْآخْرَ فَيَقُولُ لَهُ: مِثْلَ ذَلِكَ، حَتَّى يَقُولَ ذَلِكَ لِكُلِّهِمْ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مِنْ قَوْلِي: وَفِي رِوَايَةٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس صبح کے وقت لوگ ان کے گھر آتے تھے، تو آپ فرماتے تھے: تم لوگ اپنی جگہ پر رہو! پھر وہ ان لوگوں کے پاس سے گزرتے تھے، جنہیں انہوں نے قرآن پڑھانا ہوتا تھا اور پھر آپ فرماتے تھے: اے فلاں! تم کون سی سورت پر ہو؟ وہ انہیں بتاتا تھا تو آپ دریافت کرتے تھے: کون سی آیت پر ہو؟ پھر وہ اس کے بعد والی آیت اسے سکھاتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: تم اسے سیکھ لو! کیونکہ یہ تمہارے لئے ہر اُس چیز سے زیادہ بہتر ہے، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے، راوی کہتے ہیں: تو آدمی یہ سمجھتا تھا کہ شاید قرآن میں اُس سے بہتر آیت اور کوئی نہیں ہے، پھر وہ دوسرے شخص کے پاس سے گزرتے تھے، تو اُسے بھی یہی بات کہتے تھے، یہاں تک کہ وہ سب لوگوں سے یہی بات کہتے تھے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور ان سب کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ایک روایت کے یہ الفاظ ہیں: کہ یہ ابوعبیدہ کے حوالے سے اُن کے والد سے منقول ہے اور ابوعبیدہ نے، اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11679]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8662)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 11679 in Urdu