الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
464. بَابٌ فِيمَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْيَهُودِ .
اس شخص کا بیان، جو یہودیوں کی اولاد سے تعلق رکھتا ہو اور قرآن سیکھے
حدیث نمبر: 11681
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ الظَّفَرِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ مِنَ الْكَاهِنَيْنِ رَجُلٌ يَدْرُسُ الْقُرْآنَ دِرَاسَةً لَا يَدْرُسُهَا أَحَدٌ يَكُونُ بَعْدَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغِيثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَمُغِيثٌ: ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ وَلَمْ يُخْرِجْهُمَا أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبردہ ظفری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کاہنین (دو قبیلوں) میں سے ایک شخص نکلے گا، جو قرآن کا درس دے گا (یا اس کو سیکھے گا) اس کے بعد آنے والا کوئی شخص، اُس کا درس نہیں دے گا (یا اس کو نہیں سیکھے گا)“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے عبداللہ بن مغیث کی، ان کے والد کے حوالے سے، ان کے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، عبداللہ نامی راوی کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے اور مغیث کا ذکر، امام بخاری رحمہ اللہ نے کتاب ”التاریخ“ میں کیا ہے، ان دونوں کے حوالے سے کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11681]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (197/22) اخرجه احمد فى المسند (11/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23363»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11681 in Urdu