الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
476. بَابُ أَيِّ النَّاسِ أَحْسَنُ قِرَاءَةً .
کون سے شخص کی قرأت سب سے عمدہ ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 11697
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَحْسَنُ النَّاسِ صَوْتًا بِالْقُرْآنِ؟ قَالَ:" مَنْ إِذَا سَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ رَأَيْتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: آواز کے اعتبار سے سب سے زیادہ خوبصورت قرآن کون پڑھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص کہ جب تم اس کی تلاوت سنو، تو تم یہ محسوس کرو کہ یہ اللہ سے ڈرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن حماد بن خوار ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11697]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2336)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2095»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 11697 in Urdu