🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
478. بَابُ الْقِرَاءَةِ بِالصَّوْتِ الْحَسَنِ .
اچھی آواز میں تلاوت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11703
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيكٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا وَاقِفٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ السَّائِبِ إِذْ مَرَّ بِنَا أَبُو لُبَابَةَ، فَاتَّبَعْنَاهُ حَتَّى دَخَلَ بَيْتَهُ، فَاسْتَأْذَنَّا فَأَذِنَ لَنَا، فَإِذَا رَجُلٌ رَبُّ الْمَتَاعِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ فَانْتَسَبْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا بِجَارِ كَبْشِهِ. فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ". قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: قُلْتُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ يَكُنْ حَسَنَ الصَّوْتِ؟ قَالَ: يُحَسِّنُهُ مَا اسْتَطَاعَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن ابونہیک بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور عبداللہ بن سائب کھڑے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، ہم اُن کے پیچھے گئے، وہ گھر میں داخل ہو گئے، ہم نے اندر آنے کی اجازت مانگی، انہوں نے ہمیں اجازت دے دی، وہاں ایک شخص موجود تھا، جو ساز و سامان کا مالک تھا اس نے کہا: تم کون ہو؟ ہم نے ان کے سامنے اپنا اسم منسوب بیان کیا: تو اس نے کہا: ساتھیوں کو خوش آمدید ہے، پھر میں نے اس کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو قرآن کو اچھی آواز میں نہ پڑھے“۔ ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے ابومحمد! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جس کی آواز اچھی نہ ہو؟ انہوں نے فرمایا: اُس سے جہاں تک ہو سکے، آواز کو اچھا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11703]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4514»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 11703 in Urdu