الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
478. بَابُ الْقِرَاءَةِ بِالصَّوْتِ الْحَسَنِ .
اچھی آواز میں تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 11709
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ وَعَائِشَةَ مَرَّا بِأَبِي مُوسَى وَهُوَ يَقْرَأُ فِي بَيْتِهِ، فَقَامَا يَسْتَمِعَانِ لِقِرَاءَتِهِ، ثُمَّ إِنَّهُمَا مَضَيَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ لَقِيَ أَبَا مُوسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوسَى، مَرَرْتُ بِكَ الْبَارِحَةَ وَمَعِي عَائِشَةُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ فِي بَيْتِكَ فَقُمْنَا وَاسْتَمَعْنَا". فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: أَمَا إِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ عَلِمْتُ لَحَبَّرْتُهُ لَكَ تَحْبِيرًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے، یہ دونوں کھڑے ہو کر اُن کی تلاوت سننے لگے، پھر یہ دونوں چلے گئے، اگلے دن صبح سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوموسی! میں گزشتہ رات تمہارے گھر کے پاس سے گزرا تھا، میرے ساتھ عائشہ بھی تھی، تم اپنے گھر میں تلاوت کر رہے تھے، تو ہم کھڑے ہو کر تمہاری تلاوت سنتے رہے، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اگر مجھے یہ پتہ ہوتا، تو میں اپنی تلاوت کو اور زیادہ بنا سنوار کر تلاوت کرتا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11709]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11709]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7279)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 11709 in Urdu