الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةِ
نیک خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 11718
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي" - وَقَالَ ابْنُ فُضَيْلٍ مَرَّةً:" لَا يَتَخَيَّلُ بِي" -" وَإِنَّ رُؤْيَا الْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ الصَّادِقَةِ الصَّالِحَةِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" سَبْعِينَ جُزْءًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ كُلَيْبُ بْنُ شِهَابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اُس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری شکل اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔ ابن فضیل نامی راوی نے، ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ میری صورت اختیار نہیں کر سکتا ہے“۔ ”اور مومن بندے کا وہ خواب، جو سچا اور نیک ہو، وہ نبوت کا سترواں جزء ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”سترواں جزء“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کلیب بن شہاب ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11718]
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”سترواں جزء“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کلیب بن شہاب ہے اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11718]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7168)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7128، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 253»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 11718 in Urdu